آسٹریا آزادا تجارت، سرمایہ کاری کی حمایت اور کثیرالجہتی تجارتی نظام کے تحفظ کیلئے تیار ہے، الیگزینڈرویندر بلن

چین آسٹریا کیساتھ دو طرفہ تجارت ، سرمایہ کاری کو وسعت اور مختلف شعبوں میں تعاون چاہتا ہے، چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کی آسٹریا کے صدر الیگزینڈرویندر بلن سے ملاقات میں گفتگو

پیر 9 اپریل 2018 17:12

آسٹریا آزادا تجارت، سرمایہ کاری کی حمایت اور کثیرالجہتی تجارتی نظام ..
بائو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اپریل2018ء) چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ چین آسٹریا کے ساتھ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت اور مختلف شعبوں میں تعاون کرنا چاہتا ہے جبکہ آسٹریا کے صدر نے کہا کہ آسٹریا آزادا تجارت اور سرمایہ کاری کی حمایت اور کثیرالجہتی تجارتی نظام کے تحفظ کے لیے تیار ہے ۔چائنہ ریڈیو انترنیشنل کے مطابق چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے بھی آسٹریا کے صدر الیگزینڈرویندر بلن سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ چین آسٹریا کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین آسٹریا کے ساتھ مل کرمواقعوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انسانی و ثقافتی تعاون کو گہرائی تک لانیاورعالمی امور میں باہمی روابط کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین آسٹریا کے ساتھ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ اعلی معیار کی حامل مصنوعات، ٹیکنالوجی، ایجادات اور ماحولیات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کرنا چاہتا ہے۔

چین آسٹریا سمیت یورپی ممالک کے ساتھ آزادانہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروع دینے اور تجارتی تحفظ پسندی کے خلاف مشترکہ کوشش کرنے کا خواہشمند ہے ۔آسٹریا کے صدر نے ملاقات کے موقع پر کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں جبکہ آسٹریا آزادا تجارت اور سرمایہ کاری کی حمایت اور کثیرالجہتی تجارتی نظام کے تحفظ کے لیے بھی تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ آسٹریا یورپی یونین کے موجودہ میزبان ملک کی حیثیت سے یورپ اور ایشیا کے درمیان تعاون کو مزید فروع دینے کی کوشش کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :