چین کی بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کا رجحان برقرار،

بیرونی سرمایہ کاری کی شرح میں25.2فیصد کا اضافہ ہو گیا

پیر 9 اپریل 2018 17:12

چین کی بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کا رجحان برقرار،
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اپریل2018ء) پہلی سہ ماہی میں چین کی بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کا رجحان برقرار، بیرونی سرمایہ کاری کی شرح میں25.2فیصد کا اضافہ ہوا۔ چائنہ ریڈیو انترنیشنل کے مطابق چینی وزارت تجارت کے ماتحت سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے محکمے کے ڈائریکٹر نے کہا کہ رواں سال چین کی جانب سے بیرونی سرمایہ کاری اور تعاون کا عمدہ رجحان جاری رہا ۔

(جاری ہے)

جنوری اور فروری میں بیرونی سرمایہ کاری کی شرح میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں پچیس اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہواہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بیرونی سرمایہ کاری کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوا ہے ۔علاوہ ازیں صنعتوں کا ڈھانچہ مزید بہتر ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعات کا معیار اور صنعتوں کی کارگردگی بتدریج مزید بلندی تک پہنچے گی ۔ چین اور دی بیلٹ ایڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے تعاون کو مستحکم طور پر آگے بڑھایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :