تجارتی تحفظ پسندی اقتصادی ترقی کا پا ئیدار انجن نہیں مستحکم ترقی میں رکاوٹ ہو گی ، بائو ایشیائی فورم

ایشا کی معیشت مجموعی طور پر بہتر ہو رہی ہے بائو ایشیائی فورم کی رپورٹ

پیر 9 اپریل 2018 17:12

تجارتی تحفظ پسندی اقتصادی ترقی کا پا ئیدار انجن نہیں مستحکم ترقی میں ..
بائو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اپریل2018ء) بائو ایشیائی فورم نے کہا ہے کہ تجارتی تحفظ پسندی معیشت کی ترقی کا پائیدار انجن نہیںمستحکم ترقی میں رکاوٹ ہو گی ، ایشا کی معیشت مجموعی طور پر بہتر ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق بو آو ایشیائی فورم نے ایشیائی معیشت کی یکجہتی کے عمل کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کی ترقی کی رپورٹ کے علاوہ ایشیا کی مسابقت کے حوالے سے تین الگ الگ رپورٹس جاری کیں ۔

مذکورہ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عالمی معیشت کی بحالی اور ایشیا میں اقتصادی یکجہتی کے عمل کو تیز تر بنانے کے نتیجے میں ایشا کی معیشت مجموعی طور پر بہتر ہو رہی ہے ۔ رپورٹس میں یہ بھِی کہا گیا ہے کہ تجارتی تحفظ پسندی معیشت کی ترقی کا پائیدار انجن نہیں بن سکے گی بلکہ یہ معیشت کی مستحکم ترقی میں رکاوٹ کا باعث ہو گی ۔