ارشاد احمد انصاری غزلوں پر مبنی ویڈیو البم ریکارڈ کروائیں گے

پیر 9 اپریل 2018 17:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اپریل2018ء) شہور زمانہ قوالی ،،اللہ ہودیاںکلیاں،،گا کر شہرت حاصل کرنے والے گلوکار،قوال،وسیقاراستاد ارشاد احمدانصاری اب معروف شاعر ایم اے تبسم کی لکھی ہوئی غزلوں پر مبنی ویڈیوالبم ریکارڈ کروائینگے۔جس کے لئے انہوں نے ان غزلوں کی مقامی میوزک اکیڈمی میں ریہرسل کرنا شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران گلوکاراستاد ارشاد احمدانصاری نے بتایا کہ ان کے قوالیوں پر مبنی البمز مارکیٹ میں ریلیزہوچکے ہیں۔

جس کی وجہ سے ان کے چاہنے والوں نے انہیں بہت پذیرائی بخشی استاد ارشاد احمدانصاری نے بتایا کہ وہ بہت جلد نیا البم ریکارڈکروا رہے ہیں ۔جس میں شاعر ایم اے تبسم کی لکھی ہوئی غزلیں ریکارڈکروائیں گے۔بعد ازاں اس البم کو کراچی کی کمپنی ریلیز کریگی۔

متعلقہ عنوان :