اکبرگل ہدایتکارسلیم قاضی کی نئی فلم ’’اُچا درفقیردا‘‘میں ولن بن گئے

پیر 9 اپریل 2018 17:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اپریل2018ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نوجوان اداکاراکبرعلی گل نے ہدایتکار سلیم قاضی کی نئی فلم ’’اُچا درفقیردا‘‘سائن کر لی،جس میں وہ ولن کے کردارمیں نظرآئیں گے،اکبرگل کے ساتھ اس فلم میں اداکارحیدرسلطان ہیروکا کرداراداکررہے ہیں، فلم کی عکسبندی اگلے ہفتے سے شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اداکاراکبرگل ان دنوں ہدائیتکارادریس عادل (مرحوم)کی فلم’’چیمپیئن‘‘کی ریلیزکے انتظارمیں ہیں،ایک ملاقات کے دوران اداکار اکبرگل نے بتایا کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ وہ اچھے ہدائیتکاروں کے ساتھ کام کریں،انہوں نے بتایا کہ سلیم قاضی کے ساتھ کام کرکے ان کی خواہش پوری ہوگئی ہے،اکبرگل کا مزیدکہنا تھا کہ اداکار حیدرسلطان کے ساتھ ولن کے روپ میں کام کرنا میرے لئے اعزازکی بات ہے،کیونکہ حیدرسلطان بلا شبہ بہت نفیس اور اچھے انسان ہونے کے ساتھ ساتھ نئے فنکاروں سے پیارکرنے والے ہیں۔

متعلقہ عنوان :