لوگوں کا براسوچنے کی بجائے اچھا سوچتی ہوں 'مہک نور

پیر 9 اپریل 2018 17:07

لوگوں کا براسوچنے کی بجائے اچھا سوچتی ہوں 'مہک نور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اپریل2018ء)اسٹیج پرفارمرمہک نورنے کہا ہے کہ منافقت پسند نہیں ہوں ہمیشہ کسی خوف کے بغیر دل کی بات کر دیتی ہوں شوبز کو آج کسی سر مایہ سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران مہک نور نے کہا کہ ہر انسان کو صاف دل ہو نا چاہیے اور کسی کیلئے نقصان کا سوچنے والے اصل خود نقصا ن کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز میں صرف وہی مقام حاصل کر تا ہے جو چو ردروازے کی بجائے محنت او ر خلوص کے ساتھ کام کر رہے اور ہمیں شوبزانڈسڑی کی مضبوطی کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے جو میرے دل میں ہوتا ہے وہ ہی زبان پر ہوتا ہے اور لوگوں کا براسوچنے کی بجائے اچھا سوچتی ہوں ۔