مجھے اپنے کیرئیر میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہورہی ہے 'نگار چوہدری

پیر 9 اپریل 2018 17:07

مجھے اپنے کیرئیر میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہورہی ہے 'نگار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اپریل2018ء)اسٹیج کی نامور اداکارہ نگار چوہدری نے کہا ہے کہ مجھے اپنے کیرئیر میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہورہی ہے 'ہمیں اسٹیج کیساتھ اپنی فلم انڈسڑی کیلئے بھی ملکر جل کر کام کر نا ہوگا ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نگار چوہدری نے کہا کہ شوبز کی مضبوطی کیلئے فلم ٹی وی اسٹیج اور ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ گلوکاری کو بھی مضبوط کر نا ضروری ہے اسکے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک والی بات نہیں کہ فلم انڈسڑی میں اس طر ح کام نہیں ہو رہا جس طر ح ہونا چاہیے مگر میں پھر بھی مایوس نہیں ہوں اگرہم مل جل کر کام کر یں گے تو ضرور پاکستانی فلم انڈسٹر ی کے معاملات بھی بہتر ہوں گے ۔