احمدیار،تین افراد نے گن پوائنٹ پر دوشیزہ کو ہزاروں روپے نقدی سمیت اغواء کرلیا

پیر 9 اپریل 2018 16:45

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) تین افراد نے گن پوائنٹ پر دوشیزہ کو ہزاروں روپے نقدی سمیت اغواء کرلیا تفصیل کے مطابق محلہ ضیاء نگر میں محمد اشر ف کی بیوی نجمہ بی بی اپنی بیٹیوں سدرہ اشرف اور اقراء اشرف کے ہمراہ گھر میں موجودتھی کہ ریاض نے دو کس افراد کے ساتھ ملکر اسلحہ کی نوک پر اقراء اشرف کو نقدی 40 ہزار روپے سمیت کار میں اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے مقدمہ درج کر لیا گیا۔