احمدیار، شادی کی تقریب میں فائرنگ ، دلہن کا ماموں جاں بحق

پیر 9 اپریل 2018 16:45

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دلہن کا ماموں جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 52/SPمیں محمد زمان کی یتیم بھانجی نازیہ بی بی کی شادی کی تقریب میں ملزم یٰسین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں محمد زمان شدیدزخمی ہوگیا اسے فوری طورپر طبی امدادکیلئے ہسپتال لایاجارہاتھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے ہی میں زندگی کی بازی ہارگیا تھانہ رنگشاہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی بتایا گیا ہے کہ مقتول محمد زمان نے نازیہ بی بی کی شادی محمد ندیم سے طے کی اورملزم یٰسین اپنے بیٹے محمد اقبال سے شادی کرناچاہتا تھا ۔

متعلقہ عنوان :