فیس بک کی دوستی رشتہ میں بدل گئی ،

فن لینڈ کی دوشیزہ بیاہ کر پاکستان پہنچ گئی

پیر 9 اپریل 2018 16:45

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) فیس بک کی دوستی رشتہ میں بدل گئی فن لینڈ کی دوشیزہ بیاہ کر پاکستان پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوکرسچن کالونی کے رہائشی گلشان روکس بھٹی نے فن لینڈ کی دوشیزہ کیتھرن سے فیس بک پر دوستی کی اورمحبت کی اسیر کیتھرن نے گلشان روکس بھٹی کو فن لینڈ بلوا کر اپنے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک کرلیا اور نوبیاہتا جوڑے کی عارفوالا آمد پر شاندار استقبال کیا گیا کیتھرن نے کہاکہ گلشان روکس سے فیس بک دوستی نے زندگی بھر ساتھ نبھانے کیلئے مجھے اچھا جیون ساتھی دے دیا شادی کے بندھن سے بہت خوش ہوں مجھے اتنا پیار دینے پرسب کی شکر گزار ہوں گلشان روکس بھٹی نے کہا کہ21 سالہ کیتھرن سے شادی نئی زندگی کا آغاز بہت ہی اچھا ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :