میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک نے سٹی کونسل نمبر 13میں ترقیاتی سکیموں کا افتتاح کر دیا

پیر 9 اپریل 2018 16:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک نے سٹی کونسل نمبر 13میں ترقیاتی سکیموں کا افتتاح کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک نے سٹی کونسل نمبر 13میں تعمیر سولنگ و نالی اور گلیوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر غازی محمد عمر چیئرمین سٹی کونسل نمبر 13، اعجاز ناگرہ چیئرمین ، لیبر ممبر غلام بھیک اعوان ، عامر رفیق کمبوہ چیئرمین ، عاطف کسانہ چیئرمین طارق محمود کمبو ہ چیئرمین ، رائے اناعم الله وائس چیئرمین اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر میئر فیصل آباد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیر وترقی کے کام ہم نہایت ایمان داری سے سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ تمام سی سی چیئرمینز کو بلا امتیاز ترقیاتی فنڈز مہیا کیے جارہے ہیں۔ اسی لیے ترقیاتی کام فیصل آباد کے تمام حلقوں میں بلا امتیاز جاری ہیں ۔ اور انشاء الله ہم آئندہ بھی عوامی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے منصوبوں کو جاری و ساری رکھین گے ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا الله تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم فیصل آباد کے شہریوں میں تعلیم ، صحت، سیوریج ، واٹر سپلائی، سٹریٹ لائٹس ، گلیوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر شاندار منصوبے اُن کی دہلیز تک میسر کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں ہمیشہ ہمیں فیصل آباد کے شہریوں کی جانب سے بھرپور محبت اور چاہت حاسل رہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشا ء الله بہت جلد فیصل آباد کے شہریوں کو بنیادی سہولتوں کا کوئی مسئلہ باقی نہیں رہے گا۔ اس موقع پر سٹی کونسل نمبر 13کے شہریوں نے میئر فیصل ااباد کی جانب سے ترقیاتی سکیموں کے آغاز پر اس احسن قدم کو سراہا۔