خیبرپختونخوا اور فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی

ستاون لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

پیر 9 اپریل 2018 16:41

خیبرپختونخوا اور فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) خیبرپختونخوا اور فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی،ستاون لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے خیبر پختونخوا سمیت فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر کے روز سے ہوگیا ،تین روزہ مہم کے دوران67لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،خیبر پختونخوا میں مہم کے لئی21 ہزار 126ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جبکہ 30 ہزارسے زائد پولیس اہلکارڈیوٹیاں سرانجام دیں گے، فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے تحت 9لاکھ 96ہزار 981بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطریپلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے مہم کے لئے 4ہزار567ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں،ایجنسی سرجنز ،پولیٹیکل انتظامیہ ،کمشنراور پاک فوج کے جوان نگرانی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :