پشاورہائی کورٹ نے مشال قتل کیس کی ایبٹ آباد میں دائر اپیلیں پشاور منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے

پیر 9 اپریل 2018 16:41

پشاورہائی کورٹ نے مشال قتل کیس کی ایبٹ آباد میں دائر اپیلیں پشاور ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) پشاورہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے مشال قتل کیس کی ایبٹ آباد میں دائر اپیلیں پشاور منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

پشاور ہائی کورٹ میں اے ٹی سی کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلیں منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت قائمقام چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کی ،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کا عدالت میں صوبائی حکومت کی طرف سے تین اپیلیں دائر کی گئی ہیں جبکہ فریقین کی طرف سے ایبٹ آباد میں اپیلیں دائر کی گئی ہے،عدالت کو بتایا گیا کہ فیصلے کے خلاف صوبائی حکومت نے تین اور مشال کے والد نے چھ اپیلیں دائر کی ہیں،فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت پشاور ہائیکورٹ میں کی جائے۔

عدالت نے صوبائی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے مشال قتل کیس میں دائر اپیلیں ایبٹ آباد سے پشاور منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

متعلقہ عنوان :