Live Updates

اگلی حکومت بھی مسلم لیگ کی ہی ہوگی،

شہباز شریف وزیراعظم ہونگے،امیر مقام بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان خواب دیکھتے ہی رہ جائیں گے، شہباز شریف اگلے ہفتے پشاور آرہے ہیں،مشیروزیراعظم

پیر 9 اپریل 2018 16:41

اگلی حکومت بھی مسلم لیگ کی ہی ہوگی،
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ شہباز شریف اگلے وزیر اعظم ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان خواب دیکھتے ہی رہ جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اگلی حکومت بھی مسلم لیگ کی ہی ہوگی جامعہ پشاور میں وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں امیر مقام کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اگلے وزیر اعظم ہوں گے،شہباز شریف اگلے ہفتے پشاور آرہے ہیں،امیر مقام کا کہنا تھا کہ اگر بجلی کے نئے منصوبے نہ بنائے ہوتے تو آج صرف پانچ گھنٹے بجلی دستیاب ہوتی،ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان خواب دیکھتے ہی رہ جائیں گے،اگلی حکومت بھی مسلم لیگ کی ہوگی،امیر مقام نے نیب کی انکوائری کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ نیب کے ساتھ بھرپور تعاون کروں گا،امیر مقام نے صوبہ اور مرکز مل کر کام کرنے کا مشورہ بھی دیا ،اس سے قبل انہوں نے جامعہ پشاور کے پی ایچ ڈی ، ایم فل اور ماسٹر ہولڈر طلبا میں دو سو بیس لیپ ٹاپ تقسیم کئے ،وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے چوتھے مرحلے کے تحت تین ہزار کے قریب لیپ ٹاپ مرحلہ وارتقسیم کیے جائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات