نواب شاہ، مسافر بس حادثے کا شکار، 2 افراد جاں بحق،10 زخمی

پیر 9 اپریل 2018 16:41

نواب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) نواب شاہ میں مہران ہائی وے پر مسافر وین کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں دو مسافر جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں مہر علی جمالی کے قریب مہران ہائی وے پر مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی ہے ، جس کے نتیجے میں دو مسافر جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا ، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمی ہونے والے مسافروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :