سندھ پراسیکیوٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے اسپیشل الاؤنسس اور دیگر مراعات کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

پیر 9 اپریل 2018 16:36

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) سندھ پراسیکیوٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے اسپیشل الاؤنسس اور دیگر مراعات کی عدم ادائیگی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے سندھ اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کے شرکاء کی جانب سے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پراسیکیوٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے اسپیشل الاؤنسس اور دیگر مراعات کی عدم ادائیگی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے سندھ اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے ہاتھ میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، جن پر مختلف نعرے درج تھے ۔ ریلی کے شرکاء سندھ اسمبلی کے گیٹ پر دھرنا دے کر حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی ۔ریلی کے شرکاء سے سندھ پراسیکیوٹر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سالوں سے ان کی درخواست ہائیکورٹ میں پڑی ہے ۔ لیکن اس پر کوئی سنوائی نہیں ہو رہی ہے ۔ حکومت ہمارے بنیادی مسائل حل نہیں کر رہی ہے اور نہ ہی ہمیں ترقیاں مل رہی ہیں ۔ سندھ پراسیکیوٹر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ وہ جائز مطالبات کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں لیکن ان کے مسائل کوئی سننے کو تیار نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :