مقصود قتل کیس ،

چالان ناکافی شواہد کی بنا پر جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کوواپس بھجوادیاگیا

پیر 9 اپریل 2018 16:36

مقصود قتل کیس ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے جج نے شاہراہ فیصل پر مبینہ جعلی مقابلے میں مارے جانیو الے نوجوان مقصود قتل کیس کا چالان ناکافی شواہد کی بنا پر جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کوواپس بھجوادیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج نے نوجوان مقصود قتل کیس کا چالان جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا ۔

انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے فاضل جج نے مقدمے کا چالان ناکافی شواہد کی بنا پر واپس بھیجا ۔ جوڈیشل مجسٹریہٹ نے تفتیشی کو س7 دن میں اے ٹی سی عدالت کو مطمئن کرنے کا حکم دیا تھا ۔ کیس میں شاہراہ تھانے کے چار پولیس اہلکار نامزد ہیں ۔ جنہوں نے عدالت سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے ۔ واقعہ کا مقدمہ پولیس اہلکاروں کے خلاف شاہراہ فیصل تھانے میں درج ہے ۔

متعلقہ عنوان :