راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے ڈرامہ ’کشمیرکی پکار‘پیش کیا گیا

پیر 9 اپریل 2018 16:36

راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء)مقبوضہ کشمیرکے مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجتی اوربھارتی افواج کے مظالم پرمبنی سٹیج ڈرامہ’کشمیرکی پکار‘پیش کیا گیا جسے سلیم آفندی نے تحریرکیا تھا اورہدایات سپنا شاہ نے دیں تھیں جبکہ فنکاروں میں احسان قریشی،وحیدمنہاس،جھلک علی،لیاقت شاہ،اوردیگرفنکارشامل تھے۔

(جاری ہے)

کھیل کے اختتام پرگفتگوکرتے ہوئے ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدکا کہنا تھا کہ حق خدارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی جدوجہد میں شریک ہیں۔انھوں نے کہا کہ کشمیریوں پرہونے والے ظلم و ستم کا عالمی برادی کونوٹس لینا چاہیے۔