اسلام آباد ، سینیٹ کا رواں اجلاس ایک ہفتے تک جاری رہے گا،

قانون سازی سے متعلق امور زیر بحث لائے جائیں گے

پیر 9 اپریل 2018 16:36

اسلام آباد ، سینیٹ کا رواں اجلاس ایک ہفتے تک جاری رہے گا،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) سینیٹ کا رواں اجلاس ایک ہفتے تک جاری رہے گا جس میں قانون سازی سے متعلق امور زیر بحث لائے جائیں گے یہ فیصلہ پیر کوچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں منعقد ہونے والے ہاؤس بزنس مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے اور شیڈول کی منظور ی دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ اجلاس ایک ہفتہ تک جاری رہے گا جس میں قانون سازی سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے اجلاس میں بجٹ تجاویز پر غور کے لیے خزانہ اور منصوبہ بندی کی قائمہ کمیٹیاں فوری طور پر تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا، کمیٹیاں اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان کی مشاورت سے چیئرمین سینیٹ تشکیل دینگے جبکہ دیگر سینیٹ قائمہ کمیٹیاں بارہ مئی تک تشکیل دے دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :