جرمنی میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں 6افراد کو گرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 9 اپریل 2018 16:23

جرمنی میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں 6افراد کو گرفتار
برلن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل۔2018ء) جرمنی میں مبینہ طور پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں 6افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔جرمن پولیس کے مطابق اِن تمام افراد کو دارالحکومت برلن سے گرفتار کیا گیا ہے جن کی عمریں 18سے 21برس کے درمیان ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد برلن میں اتوار کے روز منعقد ہونے والی ہاف میراتھون کے دوران حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔اس میراتھون میں36ہزار افراد حصہ لیتے ہیں جبکہ اس موقع پر لاکھوں افراد اسے دیکھنے کے لیے سڑکوں پر موجود ہوتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے۔برلن کے میئر مائیکل میولر نے بروقت کارروائی کرنے پر سیکورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :