رانا ثناءاللہ کی نااہلی کے لیے دائر درخواست مسترد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 9 اپریل 2018 16:23

رانا ثناءاللہ کی نااہلی کے لیے دائر درخواست مسترد
 لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل۔2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کی نااہلی سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے مجلس وحدت المسلمین کے جنرل سیکرٹری ناصر عباس کی اپیل پر کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی عدالتی تحقیقات کرنے والے جسٹس علی باقر نجفی کے خلاف بیان دیے اور جج کے بارے میں بیان دینا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل فدا حسین رانا نے دلائل دیے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ اس فیصلے کو کالعدم قرار دے اور رانا ثناءاللہ کو نااہل قرار دیا جائے۔تاہم عدالت کے 2 رکنی بینچ نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا، جسے بعد ازاں سناتے ہوئے ان کے خلاف اپیل خارج کردی۔

متعلقہ عنوان :