کار کن آئندہ الیکشن کی بھر پور تیاری کریں اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، راناثناء اللہ

تعمیر و ترقی کے ریکارڈ منصوب عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں، ترقی و خدمت کا یہ مشن جاری رکھا جائے گا ،صوبائی وزیر قانون کا تقریب سے خطاب

پیر 9 اپریل 2018 16:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں نے کہا ہے کہ کار کن آئندہ الیکشن کی بھر پور تیاری کریں اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں،عوامی خدمت کی کارکردگی میں کارکن اپنے آپ پر فخرمحسوس کریں کیونکہ آئندہ الیکشن میںفتح حاصل کرنے کے لئے ترقیاتی کارکردگی سب کے سامنے ہے حلقہ میں عوامی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے ریکارڈ منصوبے ان کی عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور عوام کی حمایت سے آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرکے ترقی و خدمت کا یہ مشن جاری رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے یہ بات یونین کونسل 101 میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔چیئرمین یونین کونسل 101 ساجد جٹ ‘ وائس چیئرمین ارشد گجر ‘ چیئرمین مقامی زکوة کمیٹی حمید احمد ‘ چوہدری پرویز جٹ ‘ رانا شہر یار احمد ‘ میاں خالد ‘ سردار نعمان ‘ منور منج ‘ اعظم گیلانی ‘ کونسلر پارٹی ورکرز اور معززین علاقہ بھی اس موقع پرموجود تھے ۔ صوبائی وزیرقانون نے حلقہ کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ الله تعالی کے فضل و کرم سے اس حلقے میں تعلیم ‘صحت ‘ مواصلات ‘ سیوریج ‘ واٹر سپلائی ‘ سٹریٹ لائٹس ‘ بہترین