فیصل آباد، ٹریفک کے مختلف حادثات میںباپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق

پیر 9 اپریل 2018 16:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میںباپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ گوجرہ پینسرہ روڈ پر تیز رفتار مسافر بس الٹ جانے کے نتیجہ میں 30مسافر شدید زخمی ہو گئے ، آن لائن کے مطابق کہ تھانہ صدر کے علاقہ کوٹ پنڈی داس کے قریب موٹر وے پل پر ہنڈا 125پر سوار با پ بیٹا ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

متوفیان ڈیرہ نمازیاں کے رہائشی تھے۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ سچا سودا کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل کی رکشہ کے ساتھ ٹکر کے نتیجے میں چوبیس سالہ صیام ولد ظفر جاں بحق جبکہ 17سالہ عدیل ولد محمد عارف زخمی ہو گیا جسے قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔پولیس نے ضروروی کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیںعلاوہ ازیں مسافر بس نمبرLES-104 فیصل آباد جارہی تھی کہ پینسرہ روڈ پلی تراسی کے قریب اچانک بس الٹ گئی جس کے نتیجہ میں عبدالصبور ، محمد خالد ، محمد یٰسین ، منزہ بی بی ، امتیاز فاطمہ ، عثمان ، یاسر منظور ، عذرا بی بی ، ہمایوں ، محمد آصف ، محمد اجمل ، محمد انور ، مشتاق سلیمی ، ساجد و غیرہ سمیت 30مسافر زخمی ہو گئے ، جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا ، زخمیوں میں سی3کی حالت تشویشناک ہے

متعلقہ عنوان :