فیصل آباد،مسلم لیگ (ن) کا فیصل آباد میں پہلا یوتھ ورکرکنونشن27اپریل کو ہوگا

کیپٹن (ر) صفدر حسین خصوصی شرکت کریں گے ، کنونشن کی تیاریا شروع کردی گئیں

پیر 9 اپریل 2018 16:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے زیر اہتمام فیصل آباد میں پہلا یوتھ ورکرکنونشن27اپریل کو منعقدہ ہوگا ،جس میں ممبرقومی اسمبلی مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر حسین خصوصی شرکت کریں، کنونشن کی تیاریا شروع کردی گئیں،آن لائن کو مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے بتایا کہ فیصل آبا د میں پہلا یوتھ ورکرکنونشن27اپریل بروز جمعہ شام 6بجے کریسنٹ گرائونڈ شیخوپورہ روڈ پر منعقدہ ہو گا، ممبرقومی اسمبلی مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کپٹن (ر) صفدر حسین وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی ،وفاقی وزیر مملکت رانا افضل خاں ، سمیت دیگر مقامی لیگی رہنما عظیم الشان یوتھ ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے اور اس موقع پریوتھ کو میاں نواز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا جائے گا،کنونشن کو تاریخ ساز بنانے کیلئے مسلم لیگ(ن) فیصل آباد کی یوتھ نے تیاریاں شروع کردی ہیں اس سلسلہ میں تمام شاہراہوںکو میاںنواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز اور دیگر قائدین کے قد ٓدم پورٹریٹس سے سجایا جائے گااور وزرائے مملکت، صوبائی وزرا ،ارکان اسمبلی ، بلدیاتی نمائندے اور یوتھ کے لیگی عہدیدار بھی یوتھ ورکر کنونشن کی شاندار اور کامیابی کیلئے سرگرم عمل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا کہ میاں نواز شریف کو وزارت عظمی اور پارٹی صدارت سے نااہل کرنے سے جن لوگوں کا خیال تھا کہ مسلم لیگ ( ن ) انتشار کا شکار ہو جائے گی ان کے خواب چکنا چور ہو گئے ہیں ۔ ( ن ) کارکن اور پاکستان کے باشعور عوام نوازشریف کو لیڈر مانتے ہیں

متعلقہ عنوان :