امریکی اہلکار کی گاڑی سے شہری کی ہلاکت، پولیس نے کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا

ملزم کو سفارتی استثنٰی کی آڑ میں چھوڑنے پر ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو شوکاز نوٹس جاری

پیر 9 اپریل 2018 16:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء) اسلام آباد امریکن کرنل کی گاڑی سے ٹکر سے نوجوان کی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کا معاملہ پولیس نے وزارت داخلہ کو کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ وزارت داخلہ کی برہمی کے بعد ایس ایچ او کوہسار کو واقعہ میں ملوث ملزم کو سفارتی استثنٰی کی آڑ میں چھورنے کے حوالے سے شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جب امریکن سفارتخانے کے تفتیشی مراحل میں تعاون سے انکار کے بعد وفاقی پولیس نے ملزم کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے تحریری طور پر اگاہ کر دیا گیا ہے پولیس حکام کی جانب سے وزارت داخلہ کو بجھوائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی سفارتخانے سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے پولیس سے تعاون سے انکار کر دیا لہذا ملزم کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے دوسری طرف وزارت داخلہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس کی سرزنش کی اور حکم دیا بتایا جائے سفارتکار کو کس کے کہنے پر چھوڑا گیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او کو یہ اختیار نہیں کہ وہ کار دیکھ کر سفارتکار کو جانے دیں پولیس کو وزارت خارجہ کی ہدایت کی روشنی میں عملدرآمد کرنا چاہئے گھا جبکہ پولیس کے ذمہ دار افسر نے بتایا کہ حادثے کے بعد وزارت داخلہ اور خارجہ کو فوری طور پر آگاہ کیا گیا تھا اور وزارت خارجہ کی تصدیق کے بعد ہی ملزم کرنل جوزف کو رہا کیا گیا تھا واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کوہسار کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی نے ریڈسگنل کراس کرتے ہوئے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا تھا جس کی زد میں آ کر ایک شہری موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا ۔ ۔