ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے ٹیکس نیٹ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ، شفیق اے نقی

پیر 9 اپریل 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شفیق اے نقی نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے ٹیکس نیٹ اورزرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور اس سکیم کی کامیابی اور دائرہ کار وسیع ہونے سے حکومت کو غیر ملکی قرضوںسے بھی نجات مل سکتی ہے انہوںنے کہا کہ پاکستانی عوام کا غیر ملکی سرمایہ ملک میں آنے سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین میاں شہریار علی حافظ ایم عمران حمید وائس چیئرمین کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

شفیق اے نقی نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹیسکیم سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی اور پہلے سے موجود ٹیکس دہندگان پر ٹیکسوں کے بوجھ میں کمی ہوگی انہوںنے کہا کہ جس طرح بیرون ملک اثاثے ظاہر کرکے ایمنسٹیکی رعایت دی گئی ہے اسی طر ح بیرون ملک پاکستانیوں کو ملک کے اندر سرمایہ کاری کیلئے سہولتیں فراہم کرکے کثیر زرمبادلہ ملک کے اندر لایا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بجٹ میں بینکوں سے لین دین پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمہ کا بھی اعلان کیا جائے کیونکہ اپنی ہی رقم کے لین دین پرود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ کاروباری سرگرمیوں کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے صنعتی شعبہ پر اور بجلی و یگر بلوں میں مختلف قسم کے ٹیکسوں کے نفاذ کے بعد ود ہولڈنگ ٹیکس کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا اس لیے فی الفور یہ ٹیکس واپس لیا جائے ۔اس سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بینکوں میں ریزرو ذخائر میں اضافہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :