خواتین نے ایف آئی اے میں 90 فیصد شکایت درج کیں

ادارے نے پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی

پیر 9 اپریل 2018 16:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی ای) نے 2018 کے پہلے سہ ماہی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس میں سائبر کرائم کل لاہور میں رپورٹ شدہ کیسز میں 90 فیصد خواتین کے حوالے سے ہیں ۔ رپورٹ کی روشنی میں ڈیجیٹل رائٹس اور کاپی رائٹس کے معاملات پر نظرثانی اور اصلاحات لاگو کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ 90 فیصد رپورٹ شدہ کیسز کا تعلق فیس بک سے ہے ۔

رپورٹ کے مطابق 1037 انکوائریاں رجسٹرڈ تھیں جبکہ 1716 کیسز 2017 کے آخری سہہ ماہی سے چل رہے ہیں جن سے ملا کر سائبر حراستگی اور بلیک میل کرنے کے کل 2753 کسیز سیل میں رجسٹرڈ ہیں جن میں زیادہ تر شکایات خواتین اور کم عمر لڑکیو ںکی جانب سے دائر کی گئی ہیں جو فحش مواد کے حوالے سے ہیں ۔ ۔