سکیورٹی خدشات کے باوجود اسلام آباد ایئرپورٹ کھلنے کے لئے تیار

ایئرپورٹ 20 اپریل کو آپریشنل ہو گا ، رپورٹس

پیر 9 اپریل 2018 16:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء) سکیورٹی خدشات کے باوجود اسلام آباد ایئرپورٹ کھلنے کے لئے تیار ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سالوں کی تاخیر اور تنقید کے بعد پاکستان کا پہلا گرین فیلڈ ایئرپورٹ بین الاقوامی اور اقوامی فلائٹس کے لئے 20 اپریل سے آپریشنل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

صرف (Y) کی شکل میں تیار کردہ یہ ایئرپورٹ زیروپوائنٹ اسلام آباد سے 20 کلومیٹر صدر راولپنڈی سے 25 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے ۔

بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کردہ یہ ایئرپورٹ جلد ہی ملک کے اعلی ایئرپورٹوں میں اپنی جگہ بنا لے گا ۔ تقریباً تمام بین الاقوامی اور مقامی فلائیٹیں اب یہ نیا ایئرپورٹ سنبھالے گا جس کا نام اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ( ای ای اے ) رکھا گیا ہے اور یہ قومی پرچم کیریئر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی ای) کے بنیادی اڈے کے طور پر بھی کام کرے گا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :