جامعہ نعیمیہ کی66ویں سالانہ تقریب ختم بخاری 11اپریل کوہوگی

پیر 9 اپریل 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء)دارلعلوم جامعہ نعیمیہ کی66ویں سالانہ تقریب ختم بخاری شریف 11اپریل بروزبدھ جامعہ نعیمیہ میں منعقدہوگی جس کی صدارت شیخ الحدیث جامعہ نعیمیہ مفتی عبدالعلیم سیالوی ، درس بخاری سرگودھا سے شیخ الحدیث علامہ غلام رسول قاسمی دیں گے جبکہ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی ’’عالم اسلام کودرپیش مسائل اورامام بخاری ؒ کی تعلیمات ‘‘ کے موضو ع پراظہارخیال فرمائیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق تقریب میں شیخ الحدیث مفتی انوار القادی،علامہ غلام نصیر الدین چشتی،مولانا امداداللہ نعیمی،مولانا محبوب احمد،مفتی محمدعمران حنفی،ڈاکٹر محمد سلیمان قادری،مولانا غلام مرتضی نقشبندی،مفتی محمدہاشم،مولانا عارف حسین،پیر سید زین العابدین شاہ،علامہ پروفیسر لیاقت علی صدیقی،پروفیسر ظفراقبال نعیمی،پیر محمدارشد نعیمی،علامہ مشتاق نوری،مفتی قیصر شہزاد نعیمی ، مولانا شفقت علی یوسفی،ڈاکٹر حسیب قادری،مفتی انتخاب احمد نوری،مرکزی صدرنعیمین ایسوسی ایشن پاکستان پروفیسر ظفر اقبال نعیمی،علامہ لیاقت علی صدیقی،مفتی ابوبکر قریشی،نامو رجیدمفتیان عظام،علماء کرام،مدرسین ، دینی طلبہ سمیت عامةالناس کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔