مال روڈ لاہور کو ریڈ زون قرار دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے : پیاف

پیر 9 اپریل 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نی مال روڈ کو ریڈزون ڈکلئیر کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی اہم تجارتی شاہراہ مال روڈپر اہم تجارتی مراکز اور اہم تاریخی عمارتیں قائم ہیں جنکا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے۔محکمہ داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق مال روڈ پر میاں میر پل سے لیکر استنبول چوک تک ریڈ زون قرار دیا گیا ہے چھ ماہ تک سڑک کے اس حصے پر نہ کوئی مظاہرہ ہو سکے گا اور نہ ہی جلسہ ۔

کاروباری طبقہ اب متاثر ہوئے بغیر اپنا کاروبار جاری رکھ سکے گا ۔ مال روڈ پر روزانہ کروڑوں کا کاروبار ہوتا ہے اور ٹیکسیشن کی مد میں حکومت کا ریونیو جنریٹ ہوتا ہے۔مال روڈ پرجلسوں اور دھرنوں سے کاروباری بند ہونے سے ملکی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئر مین پیاف عرفان اقبال شیخ نے سیئنر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمراہ تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ مال روڈ پر سیاسی جلسے و جلوسوں پر ہمیشہ کے لئے پابندی ہونی چاہیے۔

مال روڈ کو ریڈ زون قرار ددینے کا فیصلہ تاجر برادری کی دیرینہ ڈیمانڈ تھی جسے تسلیم کیا گیا ہے ۔اس فیصلے پر حکمت و دانش کے ساتھ عملدرآمد کی ضرورت ہے ۔دھرنوں اور جلوسوں کی آر میں شر پسند عناصر فائدہ اٹھا تے ہیں اور صرف ایک مال روڈ بند ہونے سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو جاتا ہے اور کاروباری افراد کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت مال روڈ پر جلسوں و دھرنوں پرپہلے سے پابندی عائد ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :