ایمنسٹی سکیم کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ،سید بلال شیرازی

پیر 9 اپریل 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ ایمنسٹی سکیم کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے ٹیکس ایمنسٹی سکیم چوری کے مال کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کی سکیم ہے اور قومی دولت کی لوٹ مار کرنے ، غیر قانونی دولت اکٹھی کرنے والے اور آف شور کمپنیاں بنانے والوں کو تحفظ دینے اور نیب کے شکنجے سے بچانے کیلئے اس سکیم کا اعلان کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ کے کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے بھی ٹیکس ایمنسٹی سکیم پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے جو درست ہے کیونکہ اس سکیم میں اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے فنانسنگ جیسے معاملات پر کڑی نگاہ رکھنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں 5فیصد معمولی رقم ادا کرکے غیر قانونی ذرائع سے دولت کو جائز بنانا کروڑوں ٹیکس دہندگان سے زیادتی ہے جو باقاعدگی سے ایمانداری سے ٹیکس دے رہے ہیں اور حکومت ان پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈال رہی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ حکومت عوام کو بتائے کہ اس سے قبل جو ایمنسٹی سکیم شروع کی گئی تھیں اس میںکتنی رقم وصول ہوئی اور یہ رقم کہاں استعمال ہوئی۔

متعلقہ عنوان :