سٹیل پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمہ کا اعلان خوش آئند ہے عملدرآمد ی نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے،راجہ عدیل

پیر 9 اپریل 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء)تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل و سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وزیر تجارت و ٹیکسٹائل پرویز ملک کے اس اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے کہ سٹیل پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمہ کا جلد اعلان کردیا جائے گا انہوںنے کہا کہ وزیر تجارت اس فیصلہ پر عملدر کیلئے جلد نوٹیفیکشن جاری کروائیں تاکہ سٹیل پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمہ سے ملک میںرہائشی تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں میں استعمال کیلئے سٹیل کی قیمتوںمیں کمی ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ عدیل نے کہا کہ رہائشی مقاصد کیلئے سٹیل کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف حاصل ہوگا۔انہوںنے کہا کہ سٹیل کی ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمہ سے پنجاب بھر میں جاری ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے سٹیل کی قیمتوں میں کمی سے حکومتی اخراجات میں بھی کمی ہوگی اس لیے اس فیصلہ پر عملدر آمد کیلئے ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمہ کا نوٹیفیکشن جاری کروایا جائے ۔