شام : حمس کے فوجی اڈے پرحملے سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 9 اپریل 2018 15:57

شام : حمس کے فوجی اڈے پرحملے سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی
دمشق(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل۔2018ء) شام کے شہر حمس کے فوجی اڈے پرحملے کی نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔امریکااورفرانس کی جانب سے خبردار کیے جانے کے بعد حمس میں شامی فوج کے ایئربیس پرمیزائل حملہ کیا گیا،شامی فوج اور روسی وزارت دفاع نے ٹی فور بیس پر حملے کا الزام اسرائیل پر لگایا ہے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق فوجی اڈے پر حملے میں 8 میزائل داغے گئے جس میں سے5 کو شامی دفاعی فورسز نے مار گرایا۔

(جاری ہے)

روس فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیٹ طیاروں نے لبنانی فضائی حدود سے حملہ کیاتاہم اسرائیلی جیٹ پہلے بھی ٹی فوربیس کونشانہ بناچکے ہیں۔محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ وہ معاملے کو قریب سے دیکھ رہا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق بیس پر روسی فورسز کی بڑی تعداد موجود تھی۔دوسری جانب شام میں مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج رات طلب کیا گیا ہے۔دو روز قبل شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں مبینہ حکومتی فورسز کے کیمیکل بم حملے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں متعدد بچے بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :