بلاول بھٹو کا پیپلزپارٹی کےانقلابی کام نہ دکھانے پرمیڈیا ہاؤسز سے شکوہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 9 اپریل 2018 15:57

بلاول بھٹو کا پیپلزپارٹی کےانقلابی کام نہ دکھانے پرمیڈیا ہاؤسز سے ..
ملتان(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اپریل 2018ء) : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شکوہ کیا ہے کہ میڈیا ہمارے انقلابی کام نہیں دکھاتا،ہم نےسندھ میں 6 لاکھ خاندانوں کوغربت سے نکالا ہے،غریبوں کوبلاسود قرضے دے رہے ہیں۔ن لیگ ختم ہوگئی، آئندہ الیکشن مسلم لیگ ش اور پی ٹی آئی کیخلاف لڑیں گے۔ انہوں نے  آج ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں(ن) لیگ کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔

اب 2018ء میں ہمیں مسلم لیگ ش اورپی ٹی آئی کیخلاف لڑنا ہے۔ ضمنی الیکشن سےجنرل الیکشن کا اندازہ نہیں لگانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کی واحد نظریاتی جماعت ہے۔پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جوعوام کے مسائل پرکام کرتی ہے۔ کالاباغ ڈیم پرنہ صرف سندھ بلکہ خیبر پختونخوا کے بھی تحفظات ہیں۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے کہا کہ میڈیا ہمارے کیے گئے انقلابی کام نہیں دکھاتا۔

پانی ،غربت، تعلیم اورروزگارعوام کے مسائل ہیں۔ہم نےسندھ میں 6 لاکھ خاندانوں کوغربت سے نکالا ہے۔غربت کے خاتمے کیلئے غریبوں کوبلاسودقرضے دے رہے ہیں۔عوام کوغرض نہیں کہ کسے کیوں نکالا،وہ صرف مسائل کا حل چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد، ٹنڈومحمدخان میں مفت علاج کیلئے اسپتال بنائے۔ این آئی سی وی ڈی کوجنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا اسپتال بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی ایک شہر پرفوکس نہیں کرتے۔سندھ میں ہم نے کئی شعبوں میں انقلابی کام کیے ہیں۔ہم نے انقلابی کام کیے،شو بازی نہیں کی۔ لوگ کہتے ہیں ہمارےادوارمیں بہت کام ہوئےہیں جبکہ ن لیگ نے صرف میٹروبنائی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کوصوبہ بنانے کی بات پسماندگی دورکرنےکیلئے کی۔

متعلقہ عنوان :