نواز شریف کو جیل کی سزا سے بچانے کے لیے سینئیر ن لیگیوں نے سر جوڑ لیے

مسلم لیگ ن کے قائدین کا نواز شریف کو جیل کی سزا سے بچنے کے لیے نیب سے مک مکا کرنے کا مشورہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 9 اپریل 2018 15:42

نواز شریف کو جیل کی سزا سے بچانے کے لیے سینئیر ن لیگیوں نے سر جوڑ لیے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09اپریل 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جیل کی سزا سے بچنے کے لیے نیب سے مک مکا کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو حکمران جماعت کے مرکزی قائدین نے نا اہلی اور جیل کی سزا سے بچنے کے لیے نیب کے ساتھ پری بارگین کا مشورہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے لیگل ٹائم بھی پاناما کیس میں نواز شریف کی متوقع سزا سے خوفزدہ ہیں۔اور نواز شریف کو نیب کے ساتھ پری بارگین کا مشورہ دیا ہے۔انتہائی معتبر ذرائع نے انکشافات کیا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین نے بد دیانتی اور کرپشن پر گھر بیجھے گئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نیب کے ساتھ بارگین کی اپیل کریں ۔تاکہ جیل کی سزا سے بچ سکیں۔پری بارگین کی اپیل سے قبل قانونی راستہ بنایا جائے گا۔تاکہ نوازا شریف کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔اور اس سے متعلق کوئی آرڈیننس بھی سامنے آ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :