مظفرآباد،ضلعی انتظامیہ کے ہوٹلوں پر چھاپے،گندے برتن، صفائی کا عمل نہ ہونے پر مالکان کو وارننگ اور غیر معیاری کھانا تلف کر دیا

پیر 9 اپریل 2018 15:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء)ضلعی انتظامیہ کے ہوٹلوں پر چھاپے،گندے برتن، صفائی کا عمل نہ ہونے پر مالکان کو وارننگ اور غیر معیاری کھانا تلف کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی ہدایات پر تحصیلدار حماد بشیر نے ہمراہ ٹیم کے کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف ہوٹلوں پر چھاپے مارتے ہوئے باسی کھانے تلف کیے اور مالکان کو صفائی کا عمل نہ ہونے اور گندے برتنوں میں عوام کو کھانا فراہم کرنے پر مختلف ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مالکان کو وارننگ کے ساتھ ساتھ غیر معیاری کھانے کو تلف کر دیا۔

اس موقع پر ترجمان انتظامیہ تحصیلدار حماد بشیر کا کہنا تھا کہی خفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہوٹل لوگوں کو کھانا فراہم کرے گا وہی کام کر سکیں گے۔ہوٹل مالکان ہوٹل کے اندر صفائی اور معیاری کھانے کی فراہمی کو ممکن بنائیں ہوٹل مالکان اگر اس پر عمل نہیں کریں گے تو ان کے خلاف راست اقدام کیے جائیں گے عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اگر ہوٹلوں پر غیر معیاری کھانے اور گندگی کو دیکھیں تو انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ ایسے ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مکمل بند کر دیئے جائیں۔