وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ محمدفاروق حیدر11 اپریل کواسلام آباد سے دو روزہ دورہ پر ڈڈیال میرپور جائیں گے

وزیراعظم آزادکشمیر کا دورہ نہایت اہمیت کاحامل ہے ، وزیراعظم اربوں روپے کے منصوبہ جات کاافتتاح وسنگ بنیاد رکھیں ،ْسردار عدنان خورشید

پیر 9 اپریل 2018 15:30

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشید نے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان 11 تا12 اپریل دوروزہ دورہ ڈڈیال میرپورنہایت ہی اہمیت کاحامل ہے جس میں وزیراعظم اربوں روپے کے منصوبہ جات کاافتتاح وسنگ بنیاد رکھیں گے اور مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم کے دورہ کے دوران ڈویژنل وضلعی انتظامی افسران ان کے ہمراہ رہیں گے تاکہ وزیراعظم کی طرف سے جاری ہونے والے احکامات اور عوامی شکایات پرفوری طورپر عملدرآمدکویقینی بنایاجاسکے۔

افسران اورجملہ ملازمین دفاترمیں اپنی حاضری کویقینی بنائیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر کے سابقہ دورہ میرپور کے دوران جن محکموں کے سربراہان کوہدایات جاری کی گئی تھیں ان کی پراگرس اور اب تک کی گئی کارروائی کی مکمل رپورٹ ساتھ ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

وہ اپنے آفس چیمبرمیں وزیراعظم کے حالیہ دورہ ڈڈیال ،چکسواری ،کھڑی شریف،میرپور کے انتظام وانصرام کے سلسلہ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

اجلاس میں ایس ایس پی سید ریاض حیدربخاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل راجہ محمدفاروق اکرم خان،ڈائریکٹراسٹیٹ عبدالحمیدمغل، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن طاہر محمود مرزا، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری عبدالمالک، چیئرمین ضلع زکواة افتخارخادم،اسسٹنٹ کمشنرچوہدری ساجد حسین، اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال سردارمحمدنعیم،افسر مال راجہ ایاز احمدخان، تحصیلدار چوہدری ربنواز، ڈی ایچ او ڈاکٹراصغرعلی چوہدری، ایم ایس ڈاکٹرفاروق احمدنور، ایکسین برقیات زیاداکبر، ایکسین بلڈنگ ندیم اقبال، ایکسین پی ایچ ای راجہ فرید، اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ راجہ طاہرخالق، اسسٹنٹ ڈائریکٹرشہری دفاع سردارمحمدرفیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوقاف شبیرچوہدری، انفارمیشن آفیسر محمدجاوید ملک،ڈی ای او راجہ طارق ، ڈی ای او نسواں انسہ کوثر، نائب تحصیلداران راجہ آصف منیر، چوہدری عمران یوسف کے علاوہ دیگرمحکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

اجلا س میں بتایاگیاکہ وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان 11 اپریل کواسلام آباد سے ڈڈیال آئیں گے ۔اپنے دورہ کے دوران وہ دھان گلی ڈڈیال روڈ ،ڈڈیال شہر میں سوزوکی موٹر ز کے شوروم کاافتتاح کریں گے۔ڈگارمیںراجہ رفاقت کی طرف استقبالیہ تقریب میں شرکت کے بعد رڑاہ اسلام گڑھ پل، کاکڑہ چکسواری روڈ کاافتتاح کرنے کے بعد ممبراسمبلی چوہدری رخسار احمدکی طرف سے ان کے گھردیئے جانے والے عشائیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم 12 اپریل کوسابق امیدواراسمبلی محمد نذیرانقلابی کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ وزیراعظم اسی روزڈویژنل ہیڈکوارٹرہسپتال میں برن سنٹر کاسنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ منگلاہملٹ برج کاافتتاح بھی کریں گے۔وزیراعظم اپنے دورہ کے دوران مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :