ْ اوکاڑہ کینٹ، پولیس نے ڈکیتی ،راہزنی ،چوری اور منشیات فروش درجنوں ملزمان کو گرفتارکر لیا

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا لوٹا ہوا مال مویشی، موٹر سائیکل ، نقدی، منشیات اور بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیاگیا

پیر 9 اپریل 2018 15:30

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) شاہ بھور پولیس نے ڈکیتی ،راہزنی ،چوری اور منشیات فروش درجنوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا لوٹا ہوا مال مویشی، موٹر سائیکل ، نقدی، منشیات اور بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ حسن اسد علوی کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل اوکاڑہ چوہدری ضیاء الحق نے اشتہاری ملزمان کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران ایس ایچ اور شاہ بھور نواب علی ڈوگر، انچارج انویسٹی گیشن مہر محمد نواز، محمد صابر اے ایس آئی، محمد نعیم اے ایس آئی پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس نے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر ڈکیتی، چوری ،راہزنی اور منشیات فروشی میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری ملزمان یٰسین، خادم حسین، اللہ داد، ناصر بھنڈارہ اور غلام رسول وغیرہ درجنوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کا لوٹا ہوا مال مسروقہ، نقدی، منشیات اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

متعلقہ عنوان :