اوکاڑہ، پولیس نے ایک ماہ کے دوران 57اشتہاری مجرموں کو گرفتار کر لیا

پیر 9 اپریل 2018 15:30

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کی خصوصی ہدایت پر اوکاڑہ پولیس نے ایک ماہ کے دوران 57اشتہاری مجرموں کو گرفتار کر لیا،دیپالپور سرکل نی24اشتہاری گرفتار کرکے ائول پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق اوکاڑہ پولیس نے امن کے قیام کے لئے ماہ مارچ میں اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے چلائی جانے والی مہم کے دوران ایک ماہ میں 57اشتہاری مجرموں کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا اشتہاری مجرم پولیس کے لئے ایک چیلنج بنے ہو ئے تھے ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے ضلع بھر کے تھانوں کو اشتہاریوں کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا جس پر اوکاڑہ پولیس نے مختلف اوقات میں اشتہاری کو گرفتار کیا اشتہاریوں کی گرفتاری پر دیپالپور سرکل نے تما سرکلز سے زیادہ 24اشتہاریوں کو گرفتار کیا جبکہ اوکاڑہ سٹی سرکل نی6اوکاڑہ صدر سرکل نی16رینالہ خورد سرکل نی11اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں تھانہ حویلی لکھا نی7تھانہ بصیرپور اور تھانہ صدر اوکاڑہ نے چھ،چھ تھانہ صدر دیپالپور اورتھانہ شیرگڑھ نے پانچ ،پانچ اشتہاریوں کو گرفتار کرکے بالترتیب،پہلی،د وسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی اوکاڑہ ضلع کا تھانہ ستگھرہ اور تھانہ چورستہ میاں خاں دوایسے تھانے ہیں جوکوئی اشتہاری گرفتار نہ کر سکی*

متعلقہ عنوان :