مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ،ایمنسٹی اسکیم کیخلاف 2تحاریک التوائے کار قومی اسمبلی میں جمع

پیر 9 اپریل 2018 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور حکومت کی ایمنسٹی اسکیم کے خلاف 2تحاریک التوائے کار قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئیں ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی شیریں مزاری، اسد عمر اور منزہ حسن کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف جمع کروائی گئی تحریک التوا ئے کار میں کہا گیا ہے کہ کشمیر پالیسی پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے ہونا چاہیے ، اس اہم معاملے پر معمول کا ایجنڈا روک کا بحث کرائی جائے۔

جبکہ ڈاکٹر شیریں مزاری،اسد عمر اور منزہ حسن کی طرف سے جمع کروائی گئی دوسری تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم ٹیکس چوروں اور منی لانڈررز کے لیے لائی گئی ہے، قومی اسمبلی کی مدت ختم ہونے سے 45روز قبل اس طرح کی اسکیم لانا جمہوری نظام پر حملہ ہے۔