محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام ڈویژن کی سطح پر خواتین کونسلروں کا تربیتی پروگرام جاری

پیر 9 اپریل 2018 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) صوبائی سیکرٹری بشریٰ امان نے کہا ہے کہ محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام ڈویژن کی سطح پر خواتین کونسلروں کا تربیتی پروگرام جاری ہے ۔وہ لاہور میں جاری لیڈی کونسلروں کے تربیتی پروگرام میں شرکت کے موقع پر خطاب کر رہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت خواتین کونسلروں کو خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں با اختیار بنانے کیلئے حکومتی اقدامات سے متعلق آگاہی کیلئے تر بیت فراہم کی جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر وویمن پیکچز کے تحت متعلقہ شعبہ جات کے ماہرین کی زیر نگرانی 3663سے زائد لیڈی کونسلروں کو تربیت دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا لیڈی کونسلروں کو صنفی مساوات اور انصاف کی فراہمی ، قانونی ترامیم سے خواتین کاتحفظ ، خواتین کے خلاف معاشرتی برائیوں کا سد باب ، معاشی خود مختاری اور سماجی و معاشی حقوق کی پاسداری کے متعلق خصوصی طور پر آگاہ کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

بشریٰ امان نے لیڈی کونسلروں پرزور دیا کہ وہ تربیت حاصل کر کے اپنی اپنی یونین کونسلروں میں خواتین کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں تا کہ نا صرف انہیں اپنے حقوق سے آگاہی حاصل ہو بلکہ وہ ان اقدامات کی روشنی میں ملکی ترقی کیلئے اپنا فعال کردار بھی ادا کر سکیں۔ لیڈی کونسلروں کے تربیتی پروگرام کے تحت ابتک لاہور، سرگودھا اور ساہیوال میں800سے زائد لیڈی کونسلروں کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :