پشاور ٹریفک وارڈن نےپنجاب سے آئے ڈرائیور سے کبھی رشوت نہ دینے کا وعدہ لے لیا

پشاور کا نام روشن کرنے کی قسم کھائی ہوئی ہے، 300 تو کیا 3 کروڑ روپے بھی بطور رشوت نہ لیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 9 اپریل 2018 15:25

پشاور ٹریفک وارڈن نےپنجاب سے آئے ڈرائیور سے کبھی رشوت نہ دینے کا وعدہ ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09اپریل 2018ء)پشاور کے ٹریفک وارڈن نے پنجاب سے آئے ڈرائیور سے کبھی رشوت نہ دینے کا وعدہ لے لیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں ٹریفک وارڈن نے پنجاب سے آئے ڈرائیور سے رشوت نہ لی بلکہ ڈرائیور سے آئیندہ کبھی رشوت نہ دینے کا وعدہ بھی لے لیا۔

(جاری ہے)

ڈرائیور رانگ سائڈ سے آنے پر ٹریفک وارڈن کو 300 روپے رشوت دے رہا تھا۔لیکن ٹریفک وارڈن نے کہا کہ ہم نے قسم کھائی ہوئی کہ ہم پشاور اور اپنے ملک کانام روشن کریں گے، آپ 300 تو کیا 3 کروڑ روپے بھی رشوت دیں تو میں نہیں لوں گا۔ٹریفک ورڈان نے کہا کہ آپ میرے بھائی ہو یہ 300 روپے جیب میں ڈالو اور آئیندہ کسی کو رشوت نہیں دینا۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: