قطر آگ سے کھیل رہا ہے ، سابق امریکی عسکری عہدے دار

قطر کی خارجہ پالیسی جو ہر کسی کے ساتھ معاملہ بندی پر انحصار کرتی ہے درحقیقت یہ ہی مسائل کا سبب بنی،گفتگو

پیر 9 اپریل 2018 15:20

قطر آگ سے کھیل رہا ہے ، سابق امریکی عسکری عہدے دار
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) امریکی وزارت دفاع کے سابق سکریٹری ڈوو زیکیم نے قطر سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وہ اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ حالیہ بحران سے نکلنا چاہتا ہے تو وہ اپنی خارجہ پالیسی میں ترمیم کرے اور دہشت گردی کی سپورٹ روک دے۔ قطر آگ سے کھیل رہا ہے اور دہشت گرد جماعتوں کو سپورٹ فراہم کر کے ایک بہت بڑی غلطی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

عرب ٹی وی سے بات چیت میں ڈوو زیکیم نے کہا کہ قطر کی خارجہ پالیسی جو ہر کسی کے ساتھ معاملہ بندی پر انحصار کرتی ہے درحقیقت یہ ہی مسائل کا سبب بنی۔زیکیم کے مطابق کانگریس میں بالخصوص ریپبلکن حلقوں میں قطر کے حماس جیسی اسلام پسند تنظیموں کے ساتھ تعلقات پر تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس میں ریپبلکن اکثریت اس کو قبول نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

یقینا حماس جانتی ہے کہ اب سے 10 برس بعد وہ غزہ پٹی پر حکومت کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔زیکیم کے مطابق امریکی سیاست دان نہ صرف قطر کی الاخوان المسلمین کے لیے معاونت کے حوالے سے پریشان ہیں بلکہ لبنان میں حزب اللہ جیسی دہشت گرد جماعتوں کے لیے دوحہ کی سپورٹ پر بھی تشویش کا شکار ہیں جو فرقہ واریت کے ذریعے خطے کے خد و خال تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔زیکیم نے مزید کہا کہ ہم قطر کا خلیج تعاون کونسل اور مصر کے ساتھ تصفیہ چاہتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ قطری آگ سے کھیل رہے ہیں اور دوسروں کے ساتھ خود کو بھی نقصان پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :