اسرائیل نے لبنان سے شامی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا،روسی فوج کا دعویٰ

پانچ میزائلوں کو شامی دفاعی نظام نے تباہ کر دیابقیہ تین فضائی اڈے کے مغربی حصوں میں گرے،وزارت دفاع

پیر 9 اپریل 2018 15:20

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) روسی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے لبنان سے شامی فوجی فضائی اڈے کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا ہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق روسی وزارت دفاع نے بتایاکہ اسرائیلی فوج کے دو ایف 15 طیاروں نے ماسکو وقت کے مطابق صبح تین بج کر 25 اور تین بج کر 53 منٹ پر لبنانی علاقے سے شامی سرحد میں داخل ہوئے بغیر ریموٹ کنٹرول کی مدد سے آٹھ میزائلوں سے حملہ کیا۔

(جاری ہے)

روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ان میں سے پانچ میزائلوں کو شامی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا لیکن بقیہ تین فضائی اڈے کے مغربی حصوں میں گرے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق شام میں موجود کوئی بھی روسی اس حملے میں زخمی نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :