بھارت میں بغیر انجن کی ایک ٹرین میلوں تک چلتی رہی،سات افسر معطل

مستعد سٹاف کی کوششوں سے بڑا حادثہ رونما ہونے سے بچ گیا،ذمہ داروںکے خلاف کارروائی کریںگے،ریلوے حکام

پیر 9 اپریل 2018 15:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں 22 بوگیوں پر مشتمل ایک بغیر انجن والی ٹرین 11 کلو میٹر تک ٹریک پر واپس چلتی رہی۔اس ٹرین پر تقریباً ایک ہزار مسافر سوار تھے اور وہ ٹرین اس وقت رکی جب ریلویز کے عملے نے پٹڑیوں پر پتھر رکھ کر رکاوٹ پیدا کیں۔اس واقعے میں کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق حکام نے بتایا کہ اس غلطی پر انڈین ریلویز نے اپنے سات ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

موبائل فون پر تیار اس واقعے کی ایک ویڈیو میں لوگوں کو اس وقت چیختے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب ٹرین ایک پلیٹ فارم سے گزرتی ہے۔محکمہ ریل کے ایک ترجمان جے پی مشرا نے بتایا کہ معطل کیے جانے ملازمین نے پروٹوکول کی تکمیل نہیں کی اور اس بارے میں تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔حکام کا کہناتھا کہ جب کوئی گاڑی انجن سے علیحدہ کی جاتی ہے تو اس میں بریک لگائے جاتے ہیں اور اس معاملے میں اس میں غلطی ہوئی ہے یا پھر بھول سے بریک نہیں لگائے جا سکے۔جے پی مشرا نے کہاکہ ایسی صورت میں کوئی بڑا سانحہ ہو سکتا تھا لیکن مستعد سٹاف کی کوششوں سے کوئی حادثہ رونما ہونے سے بچ گیا۔

متعلقہ عنوان :