دبئی پراسیکیوشن کو زیرحراست افراد کا پاسپورٹ تحویل میں لینے سے روک دیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 9 اپریل 2018 15:05

دبئی پراسیکیوشن کو زیرحراست افراد کا پاسپورٹ تحویل میں لینے سے روک ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل2018ء) دبئی پبلک پراسیکیوشن اب رہائشیوں یا ایسے افراد کے پاس پاسپورٹ کو اپنے پاس رکھنے کی مجاز نہیں جو کسی جرم میں گرفتار ہوں یا پھرجن افراد کو ضمانت درکار ہو۔ اس کی بجائے اب سے دبئی پولیس ان افراد کا ڈیٹا الیکڑنک طور پر جمع کرئے گی ۔ اگر کسی شخص کو ضمانت چاہتے تو اب سے اسکے دوست یا رشتے دار کو اپنا پاسپورٹ پراسیکوشن کے پاس ضمانت کے طور پر رکھوانے کی ضرورت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

9 اپریل سے دبئی گورنمنٹ امتیازی پروگرام کے تحت 'سمارٹ ضمانت' سسٹم کے نفاذ کے لیے پہلا اعلان جاری کر دیا گیا ہے۔ پبلک پراسیکیوشن میں امدادی جنرل اور امیگریشن کے چیف پراسیکیوٹر علی حمید الاخاتم نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ یہ نیا قدم اسی لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ پاسپورٹ حراست میں رکھنے کے اقدامات کو ختم کیا جا سکے ۔علی حمید الاخاتم نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال تک دبئ پراسیکوشن تقریباً ہر سال 5000 پاسپورٹ اپنی حراست میں لیتی ہے جسکو ریکارڈ میں رکھنا کافی تگ و دو کا کام ہے۔

متعلقہ عنوان :