سرگودہا، چیف سیکرٹری پنجاب نے 8 پرانی درخواستوں پرایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سے رپورٹ طلب کر لی

پیر 9 اپریل 2018 15:04

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) چیف سیکرٹری پنجاب نے 8 پرانی درخواستوںپرایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی.ذرائع کے مطابق سرگودھا کے شہری حافظ صدیق گوندل نی2010میں سول ہسپتال سرگودھا میں زیرعلاج اپنی خالہ کے علاج معالجہ میں ڈاکٹروں اور عملہ کی غفلت کے بارے میں چیف سیکرٹری پنجاب کو شکایت کی اور اسی غفلت سے اس کی خالہ کاانتقال ہو گیا۔

(جاری ہے)

اب 8 سال بعد اس شکایت پرنوٹس لے لیا گیا اور فوری طورپررپورٹ طلب کر لی گئی ہی.یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ مریضہ کو وفات کے آٹھ سال بعد فون کال پرہسپتال انتظامیہ نے شکایت کنندہ سے رابطہ کر کے شکایت کے بارے معلومات حاصل کرنا چاہیں اور اسے از خود پیش ہونے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :