ساہیوال، خاوند سے جھگڑ کر ایک لڑ کی رمشاء نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی

پیر 9 اپریل 2018 15:04

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) پیپلز کالونی غلہ منڈی میں خاوند سے جھگڑ کر ایک لڑ کی رمشاء نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی۔ رمشا بری طرح جھلس گئی جسے سول ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے ۔پولیس غلہ منڈی نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے خاوند گھر سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صداقت بیوپاری کی بیوی رمشا کا اپنے خاوند سے گھریلو مسئلہ پر جھگڑا ہو گیا اور اس گھریلو جھگڑے کا ذمہ دار صداقت نے رمشا کو قرار دیا سر زنش کی اور تھپڑ بھی رسید کر دئے ۔رمشا نے کہا کہ اس کی بے گناہی کا ثبوت لئے بغیر اسے نشانہ بنانا نا انصافی ہے جس پر دل بر داشتہ ہو کر خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی۔رمشا کی ہسپتال میں حالت نازک ہے ۔

متعلقہ عنوان :