ہنگری، وزیراعظم وکٹر اوربان تیسری مدت کیلئے انتخابات جیت گئے

پیر 9 اپریل 2018 14:51

بڈاپسٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) ہنگری میں وزیراعظم وکٹر اوربان تیسری مدت کیلئے انتخابات جیت گئے۔ ہنگری میں عام انتخابات کے سلسلے میں گزشتہ روز پولنگ ہوئی۔

(جاری ہے)

انتخابات میں مسلم اور مہاجرین مخالف رہنما اور موجودہ وزیراعظم وکٹر اوربان تیسری مدت کیلئے میدان میں اترے اور کامیابی حاصل کی۔ مہاجرین سے متعلق سخت نظریئے کے حامل وکٹر اوربان کو انتخابات سے قبل کرائے جانے والے عوامی جائزوں میں اپنے حریفوں پر واضح برتری حاصل تھی۔ ان انتخابات میں ہنگری کے 7.9 ملین ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔