مشتبہ حملہ آور ذہنی مسائل سے دوچار تھا،جرمن وزیر داخلہ

پیر 9 اپریل 2018 14:51

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) جرمنی میں راہ گیروں پر گاڑی چڑھانے والے حملے کا ذمہ دار ایک ذہنی مسائل کا شکار جرمن شخص تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روزمونسٹر میں ایک ریستوران کے باہر شہریوں پر وین چڑھا دینے والے مشتبہ حملہ آور کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ ذہنی مسائل کا شکار ایک جرمن شہری ہے۔ حملہ آور سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ ایسے بہت سے اشارے ملے ہیں کہ مشتبہ حملہ آور ذہنی مسائل سے دوچار تھا۔ تاہم اس سلسلے میں انتہائی محتاط انداز سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :